ویب ڈیسک:سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ نہ صرف پاکستان میں دیکھنے کو مل رہا ہے بلکہ سعودی عرب میں بھی فی تولہ کی قیمت میں کمی یا اضافہ ہورہا ہے، سعودی عرب میں آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوا۔
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
ایف ایکس اسٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی، بدھ کو 1 گرام گولڈ کی قیمت 404.86 ریال تھی جو 403.95 ریال ہوگئی۔
گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 4722.19 ریال تھی جو کم ہو کر 4711.60 ریال ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 4039.65 ریال میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔