(ویب ڈیسک ) عالمی ٹیک کمپنی مایئکروسافٹ کا پاکستان میں 25 سالہ باب ختم ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ٹیک کمپنی مائیکروسافٹ نے باضابطہ طور پر پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا ۔ ملازمین کو حال ہی میں مطلع کیا گیا تھا کہ کمپنی پاکستان میں اپنا کام مکمل طور پر بند کرنا شروع کر رہی ہے۔
یہ خبر پاکستان میں مائیکروسافٹ کے بانی کنٹری منیجر جواد رحمٰن نےلنکڈ ان پر بتائی۔جواد رحمٰن نے کہا کہ مائیکروسافٹ کا پاکستان میں آغاز جون 2000ء میں ہوا تھا، یہ صرف ایک کام نہیں بلکہ ایک کال تھی، جس سے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں مدد ملی۔
