ایشین گیمز میں پاکستان کو پہلا میڈل دلوانے والے پہلوان انتقال کر گئے

ایشین گیمز میں پاکستان کو پہلا میڈل دلوانے والے پہلوان انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: ایشین گیمز میں پاکستان کو پہلا میڈل دلوانے والے پہلوان دین محمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 100 برس سے زیادہ تھی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے نواحی علاقے باٹا پور سے تعلق رکھنے والے دین محمد پہلوان نے پاکستان کی طرف سے منیلا میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا تھا اور ٹائٹل جیتنے کے لیے فلپائن،بھارت اور جاپان کے پہلوانوں کو شکست دی تھی۔

  دین محمد پہلوان نے سنہ 1954 کے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا، دین محمد پہلوان نے ایشین گیمز میں میڈل جیتنے کے علاوہ کئی انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

Watch Live Public News