این ڈی ایم اے  کا 6 یا 10 جولائی   بارشیں ، طوفان ،متعد مقامات پر سیلاب کا الرٹ جاری 

این ڈی ایم اے  کا 6 یا 10 جولائی   بارشیں ، طوفان ،متعد مقامات پر سیلاب کا الرٹ جاری 

(ویب ڈیسک ) این ڈی ایم اے  نے  6 تا 10 جولائی ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان اور متعدد مقامات پرسیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان میں متعدد مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان  این ڈی ایم اے کے مطابق  خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، ملاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، ہری پور، بنوں، کوہاٹ  میں گرج چمک  کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  گلگت، اسکردو، ہنزہ، آستور، دیامر، گانچھے، شگر، مظفرآباد، وادی نیلم، راولا کوٹ، حویلی، باغ میں شدید بارش کا امکان،ممکنہ سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔

ترجمان  کے مطابق  سندھ کے شہروں سکھر، نوابشاہ، کشمور، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ، بدین، مٹھی میں بارش کا امکان ہے، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں ۔ بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق   بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، آواران، بارکھان، جعفرآباد، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، لسبیلہ، نصیرآباد میں بارش کا امکان ہے۔ شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کی بندش اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان  ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ   بارش اور تیز ہواؤں کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔  آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہذا محتاط رہیں۔   بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ہو جاتا ہے لہذا محتاط رہیں۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ  عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔

Watch Live Public News