اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں زبردست اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں زبردست اضافہ

(ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے زرمبادلہ ذخائر میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بینک کےمطابق   اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 ارب 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ  گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 3 ارب 66 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بڑھے،  گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12 ارب 73 کروڑ ڈالر تک بڑھے۔

  مرکزی بینک کے مطابق  گزشتہ روز بھی اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں حکومت کی اضافی رقوم کی وصولیوں کے سبب اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ    کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 36 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ہوگئے، پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 18 ارب 9 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

Watch Live Public News