اسلام آباد؛ 10 سالہ بچے کیساتھ ملزمان کی بدفعلی

اسلام آباد؛ 10 سالہ بچے کیساتھ ملزمان کی بدفعلی

ویب ڈیسک: اسلام آباد تھانہ ترنول کی حدود میں دس سالہ بچے سے بدفعلی کا واقعہ، تھانہ ترنول پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔

ایف آئی آر میں دفعہ 375 اور 376 کی دفعات شامل کی گئی، مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ مطابق میرا بچہ دس سال کا ہے دوسری جماعت کا طالب علم ہے، میرا بیٹا محمد ایان کچھ دنوں سے پریشان اور بیمار تھا۔

وجوہات پوچھنے پر بتایا گیا کہ آوارہ لڑکےکبیر اور عبد الوہاب نے ورغلا کر موٹر سائیکل پر بٹھایا،راستے میں میرے بیٹے کے منہ میں ہاتھ رکھا اور خنجر دکھا کر دھمکا ڈرایا۔

میرے بیٹے کو مارتے اور زبردستی بد فعلی کی گئی، ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے ،

Watch Live Public News