یوٹیوب شارٹس میں صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کرادیے گئے

یوٹیوب شارٹس میں صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کرادیے گئے

(ویب ڈیسک ) یوٹیوب کی جانب سے شارٹس ویڈیوز میں تصاوزیر پر مبنی مواد شیئر کرنے کیلئے کچھ نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں ۔

اصل میں یوٹیوب  کی جانب سے شارٹس ویڈیوز کو کافی حد تک ٹک ٹاک اور انسٹاگرام میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ایک رپورٹ   میں بتایا گیا ہے کہ   یوٹیوب کی جانب سے تصاویر پر مبنی پوسٹس کے لیے فیچرز ڈیزائن کیے گئے ہیں۔اس نئے فیچر کے تحت صارفین اب 10 تصاویر پر  مبنی سلائیڈ شو جیسی پوسٹس تیار کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ صارفین اب تصاویر میں ٹیکسٹ ایڈ کرسکیں گے جبکہ 15 سیکنڈ کا بیک گراؤنڈ میوزک بھی شامل کرسکیں گے۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے فیچرز کا مقصد صارفین کو تصویری اسٹوریز براہ راست شارٹس فیڈز پر شیئر کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ نئی تصاویری  پوسٹس انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے ملتی جلتی ہوں گی جہاں اس طرح کی تصویری مواد کافی پسند کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے تھمبز اپ کی جگہ اب ہارٹ آئیکون کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو بنیادی طور پر لائیک بٹن ہوگا۔اس کے ساتھ ڈسلائیک بٹن کو ختم کیا جا رہا ہے اس کی جگہ ناٹ انٹرسٹڈ اور ڈونٹ ریکومینڈ دس چینل آپشنز کو استعمال کیا جاسکے گا۔

Watch Live Public News