چودھری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ میں پیش کردیا گیا

چودھری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ میں پیش کردیا گیا
گوجرانوالہ:تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کواینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ میں پیش کردیا گیا ۔ پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ترقیاتی سکیموں میں 2 ارب روپے مبینہ رشوت لینے کے الزام میں اینٹی کرپشن عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا۔ پرویز الہٰی کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا۔ چودھری پرویز الہٰی کی رہائی ہوتے ہی انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کر کے اینٹی کرپشن ٹیم گوجرانوالہ لے گئی تھی۔عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہےجو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا تھا، عدالت نےحکم دیا تھا کہ کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے، پرویز الہٰی کسی اور کیس میں نامزد نہیں تو رہا کر دیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔