ویڈیو:  اے ایس آئی نے زیر تربیت  اہلکار کو تھپڑ ماردیا، آئی جی کا نوٹس

ویڈیو:  اے ایس آئی نے زیر تربیت  اہلکار کو تھپڑ ماردیا، آئی جی کا نوٹس

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد پولیس کے   اے ایس آئی  کی  زیر تربیت   اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ،جس پر آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لے لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس لائنز میں اہلکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسلہ تھم نہ سکا ، اے آر یو یونٹ کے اہلکاروں کی شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے تربیت جاری ہے۔

دوران تربیت غلطی کرنے پر اے آر یو کے اے ایس آئی نے ایک اہلکار کو تھپڑ مار دیا ۔ اہلکار کو تھپڑ پڑنے کے بعد دیگر اہلکاروں میں بے چینی بڑھ گئی۔

ادھر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ویڈیو پر نوٹس لے لیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ  تھپڑ مارنے والے ڈرل انسٹرکٹر کو فوری طور پر معطل کرکے لائن کلوز کردیا گیا۔ اپنے ماتحت افسران کے ساتھ ایسا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  اگر کوئی افسر غلطی کرتا ہے تو اسے قانون کے مطابق محکمانہ سزا دی جائے۔

Watch Live Public News