بھارتی تنازع پرپاکستان نےاپنے وسائل پر انحصار کیا، جنرل ساحر شمشاد

بھارتی تنازع پرپاکستان نےاپنے وسائل پر انحصار کیا، جنرل ساحر شمشاد
کیپشن: بھارتی تنازع پرپاکستان نےاپنے وسائل پر انحصار کیا، جنرل ساحر شمشاد

ویب ڈیسک:  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جی سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96 گھنٹے تک مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا،کہیں سے کوئی مدد نہیں لی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں جب ان سے چین کی جانب سے سیٹلائٹس کی پوزیشن میں تبدیلی کے ذریعے ممکنہ معاونت سے متعلق سوال کیا گیا تو جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وضاحت کی کہ پاکستان نے جو عسکری ساز و سامان استعمال کیا، وہ وہی ہے جو بھارت کے پاس بھی دستیاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مختلف دفاعی سامان یقیناً دوسرے ممالک سے خریدا ہے، لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ حالیہ صورتحال میں پاکستان نے صرف اپنی داخلی استعداد اور صلاحیتوں پر بھروسہ کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ آپریشنل ردِعمل میں بیرونی مداخلت یا امداد کے بغیر، مکمل طور پر قومی سطح کی صلاحیتوں سے کام لیا گیا، جو پاکستان کی خود انحصاری کا واضح ثبوت ہے۔

Watch Live Public News