بھارتی فوج کا'ریڈ روڈ'پر عید کی نماز کی اجازت دینے سے انکار

بھارتی فوج کا'ریڈ روڈ'پر عید کی نماز کی اجازت دینے سے انکار
کیپشن: فوج کاریڈ روڈ پر عید الاضحیٰ کی نماز کی اجازت دینے سے انکار

ویب ڈیسک: بھارتی فوج نے رواں برس عید الاضحیٰ کے موقع پر کلکتہ کے تاریخی ریڈ روڈ پر نمازِ عید کی ادائیگی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ فوجی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ جگہ فوجی سرگرمیوں کے لیے درکار ہے، اس لیے اس سال یہاں نماز کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کلکتہ خلافت کمیٹی کی جانب سے ریڈ روڈ پر عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا جاتا ہے، جو شہر کی ایک اہم مذہبی روایت سمجھی جاتی ہے۔ اس روایت کو برقرار رکھنے کے لیے رواں برس بھی کمیٹی نے بھارتی فوج سے اجازت طلب کی تھی۔

تاہم، بھارتی وزیر جاوید احمد خان نے تصدیق کی ہے کہ فوج کی جانب سے ایک تحریری پیغام موصول ہوا ہے، جس میں واضح طور پر ریڈ روڈ پر نماز کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فوجی حکام نے اپنے فیصلے سے کلکتہ پولیس اور خلافت کمیٹی کو بھی باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ریڈ روڈ پر عید کی نماز کا اہتمام ایک طویل تاریخی روایت رہا ہے، جو کہ مقامی مسلمانوں کے لیے مذہبی اور ثقافتی اہمیت رکھتا ہے۔ اس فیصلے پر شہری حلقوں میں مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News