ہندو تنظیم کی سکھوں کو دہشتگرد قرار دینے کی گھناؤنی سازش بے نقاب

ہندو تنظیم کی سکھوں کو دہشتگرد قرار دینے کی گھناؤنی سازش بے نقاب
کیپشن: ہندو تنظیم کی سکھوں کو دہشتگرد قرار دینے کی گھناؤنی سازش بے نقاب

ویب ڈیسک: بھارت کی انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی جانب سے سکھ برادری کو بدنام کرنے کی ایک اور گھناؤنی سازش سامنے آ گئی ہے۔ ایک بھارتی سکھ شہری نے وائرل ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ آر ایس ایس سکھوں کا حلیہ اختیار کروا کر جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہے تاکہ دنیا بھر میں سکھ برادری کو دہشتگرد ثابت کیا جا سکے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی سکھ  نے ویڈیو میں آر ایس ایس کی سازش کا پردہ چاک کر دیا،ویڈیو میں بھارتی سکھ  نے بھارتیوں کی اصل اوقات دکھا دی۔

بھارتی سکھ  نے کہا کہ آپ کو جو دہشتگرد "سکھ" نظر آ رہا ہے دراصل یہ آر ایس ایس کا تیار کردہ نقلی سکھ ہے،میں پاکستانیوں اور مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں ایسا سکھ دیکھ کر سکھ نہیں سمجھ لینا،درحقیقت یہ تیار کئے گئے نقلی سکھ ہیں،آر ایس ایس بلوچستان کے لوگوں کو سامنے لا کر محض ڈرامہ بازی کر رہی ہے،بلوچستان میں چھوٹے معصوم بچے مارے جاتے ہیں۔

بھارتی سکھ نے کہاکہ آر ایس ایس تنظیم دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتی ہے تا کہ پاکستان پر حملے کئے جائیں،شہری سر عام کہہ رہا ہے کہ دہشتگردی پھیلاؤ،مطلب بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے،یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے۔

بھارتی سکھ کی گفتگو نے آر ایس ایس کا جعلی سکھ بنا کر سکھ برادری کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے،بھارتی سکھ کی گفتگو  ثابت کرتی ہے کہ خطے میں دہشتگردی کا سہولت بھارت ہے۔

Watch Live Public News