ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ آئندہ برس کے اوائل میں آسٹریلوی ٹیم وائٹ بال سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کرےگی۔
میلبرن میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹوڈ گرین برگ نے کہاکہ پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے شیڈول کا ایک اہم حصہ ہے ۔ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز کے لئے پاکستان آسٹریلیا کی آپس میں اچھی بات چیت رہی ہے اور مزید سیریز کے لیے مواقع تلاش کررہے ہیں۔
ٹوڈ گرین برگ کاکہنا تھا کہ ہم پاکستان میں سیریز کھیلنا چاہیں گے 2022 میں طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا جو کہ بڑا شاندار رہا ۔ بگ بیش لیگ کے حوالے سے ٹوڈ گرین برگ نے کہاکہ ہم بگ بیش لیگ میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہیں گے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کی کمیونٹی میں بہت مقبولیت ہے۔
امید ہے کہ بی بی ایل کے اگلے ایڈیشن کے لئے چند کھلاڑیوں کی توجہ ضرور حاصل کریں گےاوراگر پاکستان کے سرکردہ کھلاڑی آتے ہیں تو یقینی طور پر وہ یہاں لطف اندوز ہوں گے