(ویب ڈیسک ) ترکیہ میں 5.8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے مارمارس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل کر محفوظ پناہ ڈھونڈنے لگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ایک 14 سالہ لڑکی اور 70 کے قریب لوگ زخمی ہوئے۔
اس حواے سے ترکیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ کچھ افراد نے اپنی زندگی بچانے کیلئے اونچائی سے چھانگ لگائی ہے جس وجہ سے بھی وہ زخمی ہوئے ہیں لیکن کسی بھی رہائشی علاقے میں عمارتوں کے تباہ ہونے کی کوئی اطلاعات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔