پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26 واں اجلاس ہوا۔ عوام کو ریلیف کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے  اہم فیصلہ کیا ہے۔انہوں نےبجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب رضاکارانہ طور پر بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلی  کے حکم پر ٹیرف میں 30سے40فیصد تک کمی ہوسکے گی۔؎

مریم نواز نے کہا کہ  لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں، ہم جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو بہت بڑا پیکج دینے جارہے ہیں۔

پنجاب میں گندم کے 5لاکھ 14ہزار کاشتکاروں کو فی ایکڑ پانچ ہزار سبسڈی کی ادائیگی مکمل کرلی گئی۔ گندم کے مزید پانچ لاکھ کاشتکاروں کو تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد ادائیگی کر دی جائے گی۔ کسان کارڈ کے ذریعے دوسرے مرحلے میں 63ارب مہیا، کاشتکاروں نے 18ارب روپے کی کھاد خرید لی۔

کابینہ نے چیف منسٹر ویٹ پروگرام 2025کی منظوری دیدی ۔ پنجاب کی پہلی ”ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی“کے قیام کی منظوری دیدی گئی۔ مریم نواز  نے سال کے اندر ایئر پنجاب شروع کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا مزدوروں اور کارکنوں کے لئے”سیفٹی گیئر“ یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ایک ماہ کے اندر ورکرز کے لئے حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کا ٹارگٹ دے دیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ   مزدور پانچ منزلہ عمارت سے گر کرمر جاتے ہیں،حکومت خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔گٹروں میں صفائی کے لئے اترنے والے ورکرز کو ہر صورت حفاظتی کٹ مہیا کی جائے۔ 

کابینہ نے پنجاب کے نو ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تمام بڑوں شہر وں میں جلد از جلد چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

صوبائی کابینہ نے نے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ورکرز اور کان کنوں کے لئے راش کارڈ کی منظوری دے دی۔ لاہور میں 1100بلاسود الیکٹرک ٹیکسی کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔

Watch Live Public News