سندھ حکومت کاجیلوں میں اصلاحات لانے کیلئے جیل ریفارمز آرڈیننس لانے کا فیصلہ 

سندھ حکومت کاجیلوں میں اصلاحات لانے کیلئے جیل ریفارمز آرڈیننس لانے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت کی جانب سے جیلوں میں اصلاحات لانے کیلئے جیل ریفارمز آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس آرڈیننس کی منظوری کے بعد آئی جی جیل خانہ جات اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات عہدوں پر صوبائی وفاقی سول سروس کے افسران کو بھی  تعینات کیا جائے گا۔

 محکمہ داخلہ سندھ نے جیلوں میں اصلاحات لانے کے لیے آرڈیننس تیار کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی ایس پی، صوبائی اور وفاقی سول سروسز کے افسران کو بھی اب آئی جی جیل خانہ جات اور ڈی آئی جیل خانہ جات پر تعینات کیا جائے گا،اس حوالے سے  تجویز تیار کر لی گئی۔

Watch Live Public News