پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کو جدید طرز ، دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ ،ذیلی کیمپس قائم ہونگے

 پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کو جدید طرز ، دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ ،ذیلی کیمپس قائم ہونگے

حیدرمنیر(ویب ڈیسک): حکومت کا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کو جدید طرز اور اس کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ ، صوبے بھر میں جوڈیشل اکیڈمی کے ذیلی کیمپس قائم ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب جوڈیشل اکیڈمی (ترمیمی) بل 2025  پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا، بل پنجاب اسمبلی میں متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ، بل کے مطابق بورڈ آف مینجمنٹ کے اختیارات کو وسیع کیا جائیں گا ۔

بل کے متن میں بیان کیا گیا کہ حکومت پنجاب  بورڈ کی سفارش سے ذیلی کیمپس قائم کرے گی ، بورڈ کو خصوصاً لاہور ہائی کورٹ کے بنچز والے شہروں میں ذیلی کیمپس قائم کرنے کا اختیار ہوگا۔

اکیڈمی ججوں اور عدالتی عملے کی تربیت کے لیے بین الاقوامی معیارات متعین کرے گی، اکیڈمی کے پاس بین الاقوامی معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کرنا  اور  تربیتی کورسز کی منظوری دینے جیسے اختیارات ہونگے ۔

 قانونی ماہرین کے مطابق اس نظام کے تحت دو دراز کے  ججز بھی آسانی سے تربیت حاصل کرسکے کے۔

متن میں کہا گیا کہ بورڈ ماہرین اور سرکاری اہلکاروں پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں بنا سکے گا، کمیٹی دو ماہ تک ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی۔ 

Watch Live Public News

پولیٹیکل رپورٹر