ویب ڈیسک: جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری،جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی توثیق کی سفارش کر دی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق جسٹس محمد اعظم خان کی بطور جج اسلام آباد ہائی کورٹ توثیق کی سفارش کی گئی، جسٹس محمد آصف کی بطور جج اسلام آباد ہائی کورٹ توثیق کی سفارش،جسٹس انعام امین منہاس کی بطور جج اسلام آباد ہائی کورٹ توثیق کی سفارش کی گئی۔
ڈیٹا فارم، سابقہ ریکارڈ اور مواد کے جائزے کے بعد سفارشات کی گئیں،جسٹس نجم الدین مینگل کی بطور جج بلوچستان ہائی کورٹ مستقل کرنے کی متفقہ منظوری، جسٹس ایوب خان کی توثیق کی سفارش اکثریت سے مسترد کی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے ججز کی تقرری اور آئینی بینچز کے معیار پر بھی غور کیا، ہائی کورٹس کے آئینی بینچز کے لیے ججز کی نامزدگی کے اصولوں پر مشاورت کی گئی،جوڈیشل کمیشن رولز 2024 میں ترامیم پر غور، انٹرویو طریقہ کار زیر بحث آیا۔
وفاقی آئینی عدالت میں تقرریوں سے متعلق رولز میں ترمیم پر غور کیا گیا،جوڈیشل کمیشن نے معاملات کے تفصیلی جائزے کے لیے کمیٹی کو اختیار دے دیا، کمیٹی کو شفاف اور مؤثر عدالتی نظام کے نفاذ کے لیے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔