27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کی ازسرنوتشکیل کردی گئی

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کی ازسرنوتشکیل کردی گئی
کیپشن: 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کی ازسرنوتشکیل کردی گئی

ویب ڈیسک: 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کی از سر نو تشکیل کردی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے جوڈیشل کونسل کی تشکیل کردی۔ جس کے تحت چیف جسٹس یحیی آفریدی کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ 

اس کے علاوہ آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان جوڈیشل کونسل کے دوسرے سینئر ممبر ہوں گے۔

جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس جمال مندوخیل جوڈیشل کونسل کے رکن ہوں گے۔ جسٹس مندوخیل کی نامزدگی دونوں چیف جسٹس نے مشاورت سے کی۔ 

Watch Live Public News