(ویب ڈیسک)او جی ڈی سی نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑسے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔
ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق بوبی ڈیپ ون کنویں سے یومیہ 2 ہزار بیرل تیل اور 1.1ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی پیداوار حاصل ہوگی۔
ترجمان او جی ڈی سی کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے علاقے میں مزید تلاش کے امکانات روشن ہو گئے،نئی دریافت سے ملکی تیل و گیس کی پیداوار اور ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔