آسٹریلوی کرکٹر پٹ کمنز کا آئی پی ایل کو چھوڑنے کا عندیہ

آسٹریلوی کرکٹر پٹ کمنز کا آئی پی ایل کو چھوڑنے کا عندیہ

(ویب ڈیسک ) آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پٹ کمنز نے نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے اگلے سال کے آئی پی ایل میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

آسٹریلوی میڈیا کا  کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے اگلے 12 مہینوں میں 21 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں،اگلے سال آئی پی ایل ایشز سیریز سے قبل کھیلی جائے گی جس کے لیے پٹ کمنز آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا سوچ رہے ہیں۔

پٹ کمنز کا کہنا ہے کہ اگلے سال کسی نہ کسی مرحلے پر مجھے کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا، وہ فیصلہ ٹیسٹ کرکٹ یا ون ڈے ورلڈ کپ کو چھوڑنے کا نہیں ہوگا۔میں اگلے سال قریب جا کر فیصلہ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  فرنچائز کے ساتھ مل کر دیکھوں گا کہ کیا بہتر ہے۔چیزیں بدل بھی سکتی ہیں،میری ہمیشہ سے پہلی ترجیح ٹیسٹ میچز اور ون ڈے ورلڈ کپ ہے،اگر میں دورہ بھارت میں تمام میچز کھیلتا ہوں تو ایشز جیسی سخت سیریز سے پہلے مجھے آرام درکار ہوگا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے اگلے سال جنوری فروری میں بھارت میں 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

Watch Live Public News