آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، ابرار احمد کی شاندار ترقی

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، ابرار احمد کی شاندار ترقی
کیپشن: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، ابرار احمد کی شاندار ترقی

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بدستور بیٹرز کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زدران تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا پانچ درجے تنزلی کے بعد 14ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں، جبکہ بھارتی بیٹر شبمن گل پانچویں نمبر پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے اور جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے شاندار کارکردگی کے باعث سات درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن سنبھال لی ہے، جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی چار درجے بہتری کے بعد 13ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے، زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے سلمان علی آغا ایک درجے تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ شاداب خان 75ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Watch Live Public News