پبلک نیوز ہیڈلائنز،شام06 بجے، 03 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،شام06 بجے، 03 مارچ 2021
سینیٹ انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری، بلوچستان اسمبلی سے آزاد امیدوار عبدالقادر کامیاب، جے یو آئی کے عبدالغفور حیدری بھی کامیاب، قومی اسمبل میں 341 میں سے 340 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا، جماعت اسلامی کا بائیکاٹشہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیئے، ووٹ ضائع ہونےکا خدشہ، وزیراعظم عمران خان سخت ناراض، کہا آپ کو نہیں پتہ ووٹ کس طرح کاسٹ کرتے ہیں؟ آپ ایم این اے ہیں، اس طرح کی غلطی کیسے کر دی؟؟ شہریار آفریدی وزیراعظم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکےسابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں حکومت تو جا چکی، جو ان کو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کے بیٹھے ہیں۔ صحافی نے پوچھا کیا سینیٹ الیکشن میں بھی اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے؟؟ ان کا ہاتھ کب نہیں ہوتا؟؟ آصف زرداری کا جواب جس حکومت کو آنکھ بند کرکے الیکشن جیتنا چاہیے تھا وہ آج پریشان ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں کٹھ پتلی حکومت کو پورے ملک میں ایکسپوز کردیا ہے، پی ڈی ایم کامیاب ہوچکی ہے، اپوزیشن کو ملنے والا ایک اضافی ووٹ بھی بونس ہے، حکومت پریشان ہے کہ وہ ہار رہی ہے اور ان کی حکومت جارہی ہے نیب کی اسحاق ڈار کے خلاف انکوائری بند کرنے، شہبازشریف کے خلاف نئی انکوائری کی منظوری،، نیب کا روز ویلٹ ہوٹل پر حکومتی کمیٹی کے ٹی او آرز کا جائزہ لینے کا فیصلہ

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔