پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے، 03 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات09 بجے، 03 مارچ 2021
سینیٹ الیکشن میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ لے کر میدان مار لیا، سینیٹر منتخب، حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست، 164 ووٹ لے سکے، حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹنگ بھی کرائی گئی، نتیجہ نہ بدلاتحریک انصاف کا نتیجہ چیلنج کرنے کا فیصلہ، شہباز گل کہتے ہیں خان سچا ثابت ہوا، ایک بار پھر الیکشن میں ووٹ فروخت ہوا۔ کہا ویڈیو آنے کے بعد ہی کلیئر ہو گیا تھاجمہوریت بہترین انتقام ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا ٹویٹ، نائب صدر مریم نواز شریف کا پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح پر خوشی کا اظہار، عوام کی فتح قرار دیدیاسربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی یوسف رضا گیلانی کو کامیابی پر مبارکباد، کہا وزیراعظم اپنے ہی اراکین کا اعتماد کھو چکے، گیلانی کی تاریخی فتح نے عمران خان کا مینڈیٹ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیاعمران خان کو اپنی اسمبلی سے شکست دلوانا تاریخی کامیابی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس، کہا حکومت کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔