علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب

علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب
کیپشن: علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے الیکشن کمشنر قاضی انور ایڈووکیٹ نے علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا اعلان کیا۔

قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہوا، ان کے علاوہ کوئی پینل نہیں آیا۔

قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ نور الحق قادری پی ٹی آئی کے پی کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں، ارباب جہانداد نائب صدر جبکہ علی اصغر جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرفان سلیم ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور فخر زمان ڈپٹی جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں جبکہ دانیال خان جدون، خائستہ محمود اور تیمور خالد جوائنٹ سیکرٹریز منتخب ہوئے ہیں۔

قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے گزشتہ انٹرا پارٹی انتخابات منظور نہیں کیے، الیکشن کمیشن نے ہم سے بلّے کا نشان بھی چھین لیا، ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی، گرفتاریاں کی گئیں۔