ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،امریکا میں  پاک بھارت میچ کی ٹکٹس  کتنے میں فروخت ہوئیں ؟ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،امریکا میں  پاک بھارت میچ کی ٹکٹس  کتنے میں فروخت ہوئیں ؟ 

(ویب ڈیسک )   امریکا میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں پاک بھارت میچ کی ٹکٹس  کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔

امریکی اخبار نے رپورٹ میں کہا ہے کہ  9 جون کو نیو یارک میں پاکستان اور انڈیا ، 15 جون کو لاڈر ہل میں انڈیا اور کینیڈا کے درمیان  ہونے والےمیچ  کی فرخت شدہ ٹکٹس ری سیل ویب سائٹس پر ان کی اصل  قیمتوں سے کم از کم دگنی قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔

ان فروخت شدہ ٹکٹس کی  StubHub اور SeatGeek پر دوبارہ فروخت کی جا رہی ہیں، جن کی قیمتیں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن یا میجر لیگ بیس بال کا مقابلہ  کر رہی  ہیں ۔

اصل ریٹ کے مطابق  میچ کی ٹکٹس 6ڈالر سے شروع    جبکہ   پاک بھارت میچ میں بغیر ٹیکس کے پریمیم سیٹنگ کےلیے مہنگی ترین ٹکٹ کی قیمت بھی  400 ڈالر  تھی۔ اس حوالے سے آئی سی سی نے واضح کیا تھا کہ "مخصوص ٹیکسوں سے زیادہ کوئی اضافی فیس نہیں لگائی جائے گی"۔

ری سیل ویب سائٹ پر، اسی میچ کے VIP ٹکٹس $40,000 سے زیادہ میں پیش کی جارہی ہیں ، جبکہ اسکی  فیس $10,000 کے قریب ہے جس  کے بعد ٹکٹ کی  کل قیمت $50,000 سے زیادہ ہو جاتی ہے۔ StubHub پر پاکستان بمقابلہ انڈیا میچ کا سب سے سستا ٹکٹ جمعہ کی سہ پہر تک $1,259 تھا۔

SeatGeek پر، پاکستان بمقابلہ انڈیا میچ کے لیے سب سے زیادہ قیمت والا ٹکٹ $175,000 کے قریب ہے جس کی فیس $50,000 ہے جس کی کل قیمت2،25000$ ہوجاتی ہے۔

SeatGeek پر میچ کے لیے سب سے کم قیمت والا ٹکٹ جمعہ کی سہ پہر تک بغیر ٹیکس یا فیس کے $1,166 ہے۔

اس کے مقابلے میں، گزشتہ سال ورلڈ سیریز کے ٹکٹ کی اوسط قیمت تقریباً 1,100 ڈالر تھی، NBA فائنلز کے لیے کورٹ سائیڈ سیٹیں $24,000 تک جا رہی تھیں اور Super Bowl 58 کے ٹکٹ کی اوسط قیمت سیکنڈری مارکیٹ میں تقریباً $9,000 تھی۔

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ کے دیگر میچوں کے ٹکٹ، خاص طور پر وہ میچز جن میں بھارت کھیل رہا ہے، بھی زیادہ قیمتوں پر دوبارہ فروخت کیے جا رہے ہیں۔

کونٹینٹ پروڈیوسر