ایران میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3 ریکارڈ

ایران میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3 ریکارڈ

(ویب ڈیسک ) ایران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے صوبے فارس میں خنج کے قریب  صبح کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز ایک بڑے دیہی علاقے  گراش سے تقریباً 55 کلومیٹر شمال اور شمال مغرب میں تھا۔

Watch Live Public News