پاکستان کی فضائی حدود محفوظ اور ہر  قسم کے کمرشل آپریشنز کیلئے دستیاب ہے، پی اے اے  

پاکستان کی فضائی حدود محفوظ اور ہر  قسم کے کمرشل آپریشنز کیلئے دستیاب ہے، پی اے اے  

(ویب ڈیسک ) پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ   نوٹم A0134/26 کسی بندش نہیں بلکہ صرف مخصوص فضائی روٹس کی عارضی عدم دستیابی ظاہر کرتا ہے،کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجنز میں مخصوص روٹس 31 مارچ تک روزانہ صبح 9 سے دن 3 بجے تک بند ہوں گے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی  نے   فضائی حدود سے متعلق وضاحت جاری کردی ۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ اور ہر  قسم کے کمرشل آپریشنز کے لئے دستیاب ہے، پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے متعلق اطلاعات درست نہیں۔ 

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ   نوٹم A0134/26 کسی بندش نہیں بلکہ صرف مخصوص فضائی روٹس کی عارضی عدم دستیابی ظاہر کرتا ہے،کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجنز میں مخصوص روٹس 31 مارچ تک روزانہ صبح 9 سے دن 3 بجے تک بند ہوں گے،اس دوران متبادل ائیرپورٹس/ فضائی راستے دستیاب ہیں اور معمول کے مطابق استعمال ہو رہے ہیں۔تمام کمرشل فلائٹس کی آمد روانگی اور اوور فلائٹس پر کوئی پابندی نہیں۔

ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ خبریں، بالخصوص نوٹمز کی غلط تشریح مسافروں کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

Watch Live Public News