ویب ڈیسک: ایران کے عبوری وزیر دفاع مجید بن الرضا اسرائیلی و امریکی حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
پاسدارانِ انقلاب کے ذرائع کے مطابق انہوں نے سابق وزیر دفاع امیر نصیر زادہ کی شہادت کے دو روز بعد ہی عہدہ سنبھالا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ایک اعلیٰ ایرانی کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 787 تک پہنچ چکی ہے۔ ایرانی ہلال احمر کے مطابق 153 ایرانی شہروں کے 500 سے زائد مقامات پر ایک ہزار سے زیادہ حملے کیے گئے۔