انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے بعد 3 درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ جاری رینکنگ میں امام الحق کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ پانچویں، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 3 درجے بہتری کے ساتھ 58 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ون ڈے بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے ، بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج دوسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجےترقی کےبعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔ جاری رینکنگ کے مطابق کیوی بولر ڈیرل مچل 31 درجےترقی کے بعد 51 ویں، شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کےبعد دسویں، شاداب خان چار درجے تنزلی کے ساتھ 39 ویں، فاسٹ بولر حارث رؤف 10 درجے ترقی کے ساتھ 51 ویں اور فاسٹ بولر نسیم شاہ 12 درجے ترقی کے بعد 73 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔