پہلگام فالس فلیگ:پانی پر بھارتی پراپیگنڈا پھر بے نقاب

پہلگام فالس فلیگ:پانی پر بھارتی پراپیگنڈا پھر بے نقاب
کیپشن: پہلگام فالس فلیگ:پانی پر بھارتی پراپیگنڈا پھر بے نقاب

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی کانگریس کے سابق وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع  کا کہناہے کہ سیف الدین سوز نے کہا کہ پاکستان کے لیے پانی لائف لائن ہے کیونکہ یہ زراعت اور پینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور جموں و کشمیر مکمل طور پر ڈوب جائیں گے، سندھ طاس آبی معاہدے کی خلاف ورزی بھارت اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ   پاکستان کی صورتحال کو بین الاقوامی برادری باریک بینی سے دیکھ رہی ہے، پاکستان کا مؤقف واضع ہےکہ وہ پہلگام حملے میں ملوث نہیں ہےجو کہ مودی سرکار کی سازش ہے۔

Watch Live Public News