بیل نے شہری کا موٹرسائیکل چرا لیا، ویڈیو دیکھنے والے دنگ رہ گئے

بیل نے شہری کا موٹرسائیکل چرا لیا، ویڈیو دیکھنے والے دنگ رہ گئے

ویب ڈیسک: بھارت میں ایک انوکھا اور مزاح سے بھرپور واقعہ پیش آیا ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ ایک بیل کی ویڈیو جس میں وہ ایک سفید سکوٹر پر چڑھ کر "ڈرائیو" کرنے کی کوشش کر رہا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بیل سڑک کنارے کھڑی ایک سکوٹر کے پاس سے گزرتا ہے، لیکن اچانک واپس مڑ کر سکوٹر کے قریب آتا ہے۔ پھر وہ اپنے اگلے پاؤں سیٹ پر رکھ کر ایسا انداز اپناتا ہے جیسے سکوٹر چلا رہا ہو، بیل کی اس ویڈیو کو وہاں نصب کئے گئے کیمرے نے  محفوظ کیا جس کو بعد میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا۔

ویڈیو کے سامنے آتے ہی  انٹرنیٹ صارفین اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔ ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے اور ہزاروں دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے ہیں، ایک صارف نے لکھا، "یہ بیل شاید Fast & Furious میں کاسٹنگ کا منتظر تھا!" جبکہ ایک اور نے کہا، "کم از کم ہیلمیٹ تو پہنتا!"

Watch Live Public News