بھارت کا نیا جھوٹا بیانیہ بے نقاب، عالمی اور قومی میڈیا کو آزاد کشمیر کا دورہ کروانےکا فیصلہ

بھارت کا نیا جھوٹا بیانیہ بے نقاب، عالمی اور قومی میڈیا کو آزاد کشمیر کا دورہ کروانےکا فیصلہ

ویب ڈیسک:   بھارت کا محاذ آرائی کے لئے نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب،پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی کے بعد انڈین میڈیا اب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کے نام استعمال کر کے انہیں خیالی دہشتگردی کے کیمپس کے طور رپورٹ کرنا شروع ہو گیا۔

سیکورٹی ذرائع  کے مطابق بھارتی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی کے بعد ایک اور من گھڑت اور بے بنیاد خبر چلا دی،پاکستان  نے بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے بین الاقوامی اور قومی میڈیا کو آزاد کشمیر  کے دورہ کا اہتمام کر لیا۔

میڈیا کو آزاد کشمیر کے اُن تمام علاقوں کا دورہ کروایا جائے گا جہاں گودی میڈیا خیالی دہشت گردوں کے کیمپس کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرتا رہا۔

ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے یہ جھوٹا دعویٰ سامنا آیا کہ’’ مبینہ دہشتگرد ایل او سی کے قریب اپنے ٹھکانوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں، جنہیں بھارت نے نشانہ بنانا تھا‘‘

ٹائمز آف انڈیا نے گمراہ کن دعویٰ کرتے کہا کہ ’’ان دہشتگرد وں نے ایل او سی کے ذریعے بھارت میں داخل ہونا تھا۔

انڈیا ٹو ڈے کی جھوٹ پر مبنی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ ’مقبوضہ کشمیر میں کیل، سردی، دودھنیال، اتمقم، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ سے  دہشتگردوں کومنتقل کیا گیا‘‘۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کل انہی جگہوں کا دورہ کروا کر بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرے گا۔

ٹائمز آف انڈیا کے اس جھوٹے آرٹیکل سے یہ واضح ہے کے بھارت ان علاقوں کے نام لےکر پاکستان پر جارحیت کا بھونڈا ڈرامہ رچا سکتا ہے، ملکی  اور بین الاقوامی میڈیا  کے دورے سے دہشتگردوں کے کیمپس کے بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈے  کی قلعی کھل گئی۔

بھارت  پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد اب اپنے اس دعوے کے جھوٹا ثابت ہونے سے خوفزدہ ہے۔

Watch Live Public News