ویب ڈیسک: اچھرہ کے علاقہ میں نجی یونیورسٹی کے لیکچرار عمران اصغر کا قتل، اچھرہ پولیس نے مقتول کے ماموں مجاہد علی کے بیان پر ماں بیٹے سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم معاذ نے مقتول کے طلباء سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر 16 کروڑ روپے ہتھائے ، عمران اصغر رقم کی واپسی کے لیے ملزم معاذ کے گھر گیا جہاں اسے قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔
مدعی مقدمہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم شواہد مٹانے کے لیے عمران اصغر کو قتل کرنا چاہتے تھے۔
ملزم معاذنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ملکر اپنی والدہ کی مشاورت سے عمران اصغر کو فائرنگ کرکے قتل کیا، واقعہ کا مقدمہ درج ہے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔