ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر کیمرون اوریلی سے منگنی کر لی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلق تھا، جو اب منگنی کی صورت اختیار کر گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 62 سالہ کیمرون اوریلی ایک بین الاقوامی سرمایہ کار ہیں اور مختلف عالمی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی اوریلی کے صاحبزادے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کی ملاقات پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ہوئی، جو بتدریج دوستی اور پھر قریبی تعلق میں تبدیل ہو گئی۔ یہ جوڑا زیادہ تر وقت لندن اور سوئٹزرلینڈ میں گزارتا ہے، جبکہ جمائما کے اہلخانہ بھی کیمرون اوریلی سے ملاقات کر چکے ہیں۔