جمائما گولڈ اسمتھ کے شوہر کیمرون او ریلی کون ہیں؟اُن کی زندگی پر ایک نظر

جمائما گولڈ اسمتھ کے شوہر کیمرون او ریلی کون ہیں؟اُن کی زندگی پر ایک نظر
کیپشن: جمائما گولڈ اسمتھ کے شوہر کیمرون او ریلی کون ہیں؟اُن کی زندگی پر ایک نظر

ویب ڈیسک: 62 سالہ کیمرون او ریلی آئرش-آسٹریلوی فنانسر اور معروف کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ نامور میڈیا شخصیت اور سابق بین الاقوامی رگبی اسٹار سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔

  کیمرون او ریلی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور برطانیہ و آسٹریلیا کے کاروباری حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز میڈیا کے شعبے سے کیا اور انڈیپنڈنٹ نیوز اینڈ میڈیا سمیت مختلف اداروں سے وابستہ رہے۔ وہ 2000 تک APN نیوز اینڈ میڈیا کے چیف ایگزیکٹو بھی رہے، جس کے بعد انہوں نے نجی سرمایہ کاری کے شعبے میں قدم رکھا۔

2003 میں انہوں نے نجی سرمایہ کاری ادارہ Bayard Capital قائم کیا اور سوئس میٹرنگ کمپنی Landis+Gyr خریدی۔ کیمرون او ریلی اس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بھی رہے، جسے 2011 میں جاپانی کمپنی توشیبا نے 2.3 ارب ڈالر میں خرید لیا۔

رپورٹس کے مطابق کیمرون او ریلی کی جمائما گولڈ اسمتھ سے ملاقات مختلف دستاویزی پروگرامز اور فلموں پر کام کے دوران ہوئی۔ دونوں پہلے دوست بنے اور بعد میں ان کا تعلق رومانوی رشتے میں تبدیل ہوگیا۔

ایک قریبی دوست کے مطابق دونوں تقریباً ایک سال سے رشتے میں تھے اور اپنا وقت سوئٹزرلینڈ اور مغربی لندن میں گزارتے تھے۔ کیمرون او ریلی اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنے کے لیے مشہور ہیں، جبکہ جمائما بھی ان کی پرائیویسی کے تحفظ کی خواہاں ہیں۔

کیمرون او ریلی چار بچوں کے والد ہیں۔

Watch Live Public News