ویب ڈیسک: معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کی تاریخ ساز جنگی کامیابی کور کرنے والے صحافیوں کے تاثرات۔
احمد منصور نے کہا کہ معرکۂ حق نے ثابت کر دیا، پاکستان امن چاہتا ہے مگر جنگ مسلط کی جائے تو جواب ایسا دیتا ہے کہ دشمن نسلوں تک یاد رکھتا ہے۔ لئیق الرحمن نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے بھارتی فضائی برتری کے دعوے کو رافیل طیاروں کی تباہی کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا سوالیہ نشان بنا دیا۔
جاوید سومرو نے کہا کہ فتح ون اور فتح ٹو راکٹ سسٹمز نے واضح پیغام دیا کہ پاکستان ہر جارحیت کا حساب درست وقت اور درست نشانے سے لیتا ہے۔ صدیق ساجد نے کہا کہ بھارتی اہداف، عزائم اور خطے میں بالادستی کے خواب بنیان مرصوص کی ضرب سے زمین بوس ہوئے، دنیا نے طاقت کا توازن اصل میں بدلتے دیکھا۔
سلمان علی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے ہر غرور کو خاک میں ملا دیا۔