ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر کر لیا

ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر کر لیا
کیپشن: ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر کر لیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے نامور کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے نیپال میں واقع دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ماکالو (8485 میٹر) کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر کر لیا۔

مہم کے منتظم ادارے Seven Summit Treks کے مطابق ساجد سدپارہ 2 مئی کی صبح 5 بجے چوٹی پر کامیابی سے پہنچے۔ ٹیم میں پاکستان سے ساجد کے علاوہ یوهانس لاؤ اور 7 شیرپا شامل تھے، جنہوں نے ایک تکنیکی اور مشکل چڑھائی کو کامیابی سے مکمل کیا۔

ساجد اس وقت دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو بغیر اضافی آکسیجن سر کرنے کے مشن پر ہیں، اور ماکالو کی یہ کامیابی ان کی 10ویں بڑی کامیابی ہے۔ ساجد 4 اپریل کو نیپال پہنچے اور 16 اپریل کو بیس کیمپ پر پہنچ کر 25 اپریل کو سمٹ روٹیشن مکمل کی گئی۔

ساجد، لیجنڈری کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ہیں، جو 2021 میں کے ٹو کی سرمائی مہم کے دوران شہید ہوئے تھے۔ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ساجد نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے صدر عرفان ارشد نے ساجد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے، جبکہ نائب صدر کرار حیدری نے ان کی کارکردگی کو نوجوانوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔

29 سالہ ساجد سدپارہ اس سے قبل ایورسٹ، کے ٹو، نانگا پربت اور دیگر بلند چوٹیوں کو بھی سر کر چکے ہیں، جس سے وہ عالمی کوہ پیمائی برادری میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔

Watch Live Public News