پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،03 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،03 نومبر 2021
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت رحمت العالمینﷺ اتھارٹی کااجلاس، وزیراعظم نے کہا کہ مثبت تبدیلیاں لانےکےلیے نبی کریمﷺکی روایات پرعمل کرناہوگا، نوجوانوں کوغیراخلاقی ثقافت کےحملےسےبچانےکےلیےاقدامات کی ضرورت ہے،سیرت طیبہﷺکی روشنی میں نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرانےکی ہدایت ملکی امن امان کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے،وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تاریخی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے،ملک کی 53 فیصد آبادی کو فائدہ پہنچے گا راولاکوٹ سے کوٹلی آنے والی کوچ منجیاڑی کے قریب گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 18 افراد جاں بحق،متعدد زخمی، امدادی کارروائیاں جاری جعلی اکاؤنٹس کیسز،آصف زرداری نے مزید ریفرنسز میں بریت کی استدعا کردی،سابق صدر آصف زرداری کی دوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پرپارک لین اور میگا منی لاندرنگ ریفرنس میں بری کرنے کی درخواست، احتساب عدالت کا درخواستوں پر نیب کو نوٹس،جواب طلب کرلیا لاہور میں این اے 133 کےضمنی انتخابات،کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ نے اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کرلیا،جمشید اقبال چیمہ کی اپیل میں ریٹرننگ آفیسر اور اعتراض کرنے والے امیدواروں کو فریق بنایا گیا ہے

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔