مجھےکیوں اغواکیاگیا؟انتظار پنجوتھا نے بڑاانکشاف کردیا

مجھےکیوں اغواکیاگیا؟انتظار پنجوتھا نے بڑاانکشاف کردیا
کیپشن: مجھےکیوں اغواکیاگیا؟انتظار پنجوتھا نے بڑاانکشاف کردیا

ویب ڈیسک: بازیاب ہونے والے بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا ہے کہ انھیں 2 کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق بازیابی کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے اٹھایا گیا تھا، انہیں بہت مارا گیا۔اغوا کار پشتو میں بات کرتے تھے اس لیے سمجھ نہیں آتی تھی کیا بات کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اغواکار تین چار گھنٹے سے سفر کرارہے تھے، کہاں سے یہاں تک لائے اسکا علم نہیں، ملزمان نے ہفتے کی شام تک باندھ کے رکھا ہوا تھا۔

دوسری جانب انتظار پنجوتھا کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے وکیل انتظار پنجوتھا کو حسن ابدال میں مقابلے کے بعد بازیاب کرایا تھا، پولیس سے مقابلے میں مبینہ اغوا کار گاڑی اور مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

Watch Live Public News