عمران خان رہائی کے بعدکہاں جائیں گے؟بیرسٹرسیف نےاندرکی بات بتادی

عمران خان رہائی کے بعدکہاں جائیں گے؟بیرسٹرسیف نےاندرکی بات بتادی
کیپشن: عمران خان رہائی کے بعدکہاں جائیں گے؟بیرسٹرسیف نےاندرکی بات بتادی

ویب ڈیسک:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈیل کا الزام لگانے والے ڈیل کر کے باہر گئے، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور بے نظیر سمیت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے، بشریٰ بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما باعزت بری ہو کر اپنے ہی عوام کے درمیان رہیں گے، ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں رہتے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے، حکومت بتائے ڈیل کس سے ہو رہی ہے؟ حکومت تو آپ ہی کی ہے۔

Watch Live Public News