پی ٹی آئی کی صفوں میں پھوٹ پڑ گئی

پی ٹی آئی کی صفوں میں پھوٹ پڑ گئی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ورکرز اتحاد نے لاہور تنظیم پر عدم اعتماد کردیا،پی ٹی آئی ورکرز اتحاد نےعزیزبھٹی ٹاؤن میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف لاہور میں پارٹی ورکرز اتحاد اپنی ہی پارٹی کے خلاف آواز بلند کرلی،   لاہور تنظیم پر عدم اعتماد کردیا،مظاہرین نےصدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے لاہور تنظیم کے خلاف حلف نامے جمع کروائے،  مظاہرین کا کہناتھا کہ شیخ امتیاز محمود کرپٹ صدر ہیں،صدر پی ٹی آئی لاہور پیسے لے کر عہدے بانٹ رہے ہیں۔

ہم پی ٹی آئی لاہور تنظیم کے خلاف محاظ کھڑا کریں گے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مرکزی قیادت لاہور تنظیم کو تبدیل کرے،مظاہرین نے لاہور تنظیم کے خلاف حلف نامے جمع کروائے۔

Watch Live Public News