ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2025 کا نظامِ ادائیگی کا سالانہ جائزہ جاری کر دیا۔
مرکزی بینک کے مطابق ریٹیل ادائیگیوں کی تعداد میں سالانہ 38 فیصد اور مالیت میں 12 فیصد اضافہ ہوا، ریٹیل ادائیگیاں 612 کھرب روپے مالیت کی 9.1 ارب ٹرانزیکشنوں تک پہنچ گئیں۔
روزمرہ ادائیگیوں کیلئے موبائل ایپس، انٹرنیٹ بینکاری ای منی والٹس کا استعمال بڑھا،مجموعی خردہ ٹرانزیکشنوں میں ڈجیٹل ذرائع سے ادائیگیوں کا حصہ 88 فیصد رہا۔
موبائل بینکاری ایپس سالانہ 52 فیصد نمو سے 6.2 ارب ٹرانزیکشنوں کے ساتھ سرفہرست رہیں، انٹرنیٹ بینکاری پورٹلز کے ذریعے 297 ملین ٹرانزیکشنوں کو پروسیس کیا گیا۔
کراچی: راست کے ذریعے ٹرانزیکشنز کی تعداد اور مالیت میں دگنا اضافہ ہوا، پوائنٹ آف سیل نیٹ ورک 159284 دکانوں اور اسٹورز پر 195849 ٹرمینلز پر پہنچ گیا، ریٹیل ادائیگیوں کی شفافیت کیلئے آر ٹی جی ایس سسٹم کو’پرزم پلس‘ میں اپ گریڈ کیا گیا۔