(ویب ڈیسک ) جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔ملزم ڈکی بھائی ، عروب جتوئی ،اوپی بابا اور سبحان نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔
عدالت نے ملزمان کو مقدمے کے چالان کی کاپیاں تقسیم کیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 17 نومبر کو فرد جرم کی کاروائی کے لیے طلب کرلیا۔
خیال رہےکہ این سی سی آئی اے نے مقدمے کا چالان عدالت پیش کررکھاہے۔