(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں 2افغان شہریوں سمیت 3 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ۔
پاک فوج کہ شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف دو مختلف کارروائیاں کی۔جس میں 3 خواج ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگرد ہلاک کیے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھتے تھے۔مارا جانے والا ایک دہشتگرد افغان بارڈر پولیس کا اہلکار نکلا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک اور دہشتگرد ہلاک کردیا گیا۔ہلاک دہشتگرد کی شناخت خوارجی اکرام الدین عرف ابو دجانہ کے نام سے ہوئی۔یہ خارجی بھی افغان شہری نکلا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کی دہشتگردی میں شمولیت کے شواہد ملے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا مطالبہ دہرایا۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دی جائے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے اورعزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔