سکیورٹی اہلکار کی مسجد الحرام میں خاتون اور مرد زائرین کو دھکے دینے کی ویڈیو

سکیورٹی اہلکار کی مسجد الحرام میں خاتون اور مرد زائرین کو دھکے دینے کی ویڈیو

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مسجد الحرام کے ایک سکیورٹی اہلکار کو ایک مرد اور خاتون زائر کے ساتھ مبینہ طور پر سخت رویّہ اختیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اہلکار کو دونوں زائرین کو زور سے دھکیلتے اور جھڑکیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تاہم، واقعے کی اصل وجوہات اور پس منظر فی الحال واضح نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ اتنے مقدس مقام پر ایسا رویّہ کیوں اپنایا گیا۔

 کچھ صارفین نے سیکیورٹی اہلکار کے عمل کی مذمت کی، جبکہ دیگر نے کہا کہ ممکن ہے کوئی غلط فہمی یا ہجوم کی صورتِ حال اس واقعے کا باعث بنی ہو۔

ابھی تک سعودی حکام یا حرم انتظامیہ کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی، عوام کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں تاکہ واقعے کی حقیقت سامنے آ سکے۔

Watch Live Public News