پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔ چئیرمین پی سی بی کی عاقب جاوید کو قومی ٹیم کی ہیڈ کوچ کی پیشکش۔ ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کا ہیڈ کوچنگ سے انکار، نیشنل ہائی پرفارمنس میں عہدہ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سابق کرکٹر معین خان قومی ٹیم کے مینجر بننے کا امکان ہے۔ سابق کرکٹر محمد اکرم چئیرمین سلیکشن کمیٹی لگائے جانے کا امکان ہے۔ سبحان احمد کو چیف آپریٹنگ آفیسر لگائے جانے کا امکان ہے۔ موجودہ سی او او سلمان نصیر کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر لیگل لگائے جانے کا امکان ہے۔ رمیز راجہ کا ریجنل کوچز کو ہٹانے کا فیصلہ۔ ریجنل ٹیموں کے لئے رمیز راجہ کا غیر ملکی کوچز لانے پر بھی دلچسپی بڑھنے لگی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔