ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن ،10 دہشتگرد ہلاک

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن ،10 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں کیا گیا، یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں، بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقہ مکینوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔