ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے صوبے میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے دفاتر میں روایتی فائل سسٹم کو ختم کرکے تمام کارروائیوں کو ڈیجیٹل کردیا ہے جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا فائدہ ہو سکتا ہے۔
ترجمان چیف سیکرٹری پنجاب آفس نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ اور حکومت پنجاب کی تمام کاغذی کارروائیوں کو ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے جس سے کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سول سیکرٹریٹ سے تمام ہارڈ کاپی فائلوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے جمع کر لیا گیا ہے اور تمام فائلیں اور کاغذات ای-فاس پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ روایتی فائل سسٹم کے خاتمے سے سٹیشنری کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی، 80 فیصد سے زائد سٹیشنری کا بجٹ ختم ہو جائے گا، کام کی رفتار تیز ہو گی اور کسی بھی دفتر میں فائل رکھنے کی صورت میں چیف سیکرٹری آفس کیلئے الرٹ جاری کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ای-فاس پر تمام فائلیں ڈیجیٹل طور پر اپ لوڈ کی جائیں گی جن کو ٹریک کیا جا سکے گا۔