پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 3 ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 3 ستمبر 2021
پاکستان میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 787 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 33 فیصد رہی ، مہلک وائرس نے مزید 57 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 35 ہو گئی،90 ہزار سے زیادہ مریض زیرعلاج، 5 ہزار 606 کی حالت تشویشناک برطانوی وزیر خارجہ دورہ قطر کے بعد پاکستان پہنچ گئے، ڈومینک راب کی پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات شیڈول،افغان ایشو ایجنڈے میں سرفہرست ہو گا، ذرائع کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ طورخم بارڈر کا بھی دورہ کریں گے۔ طالبان کا آج نئی حکومت قائم کرنے کا اعلان، امارت اسلامی افغانستان نے محمد عباس ستانکزئی کو وزیرخارجہ نامزد کردیا، ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کےخلاف آوازبلندکریں گے، بھارت میں رہنےوالے مسلمانوں کو بھی قانون کے مطابق برابری کے حقوق ملنے چاہییں۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی، صوبائی حکومت نے رین ایمرجنسی نافذ کردی،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ،عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ، پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے متبادل انتظامات امریکا میں سمندری طوفان آئیڈا نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 45 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق، نیویارک اور نیوجرسی میں ہنگامی حالت نافذ،جنوبی ریاست لوزیانا میں شدید تباہی،ہزاروں مکانات سمیت انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ،بجلی کی فراہمی اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔